کراچی میں فوجی عدالتیں ملیر کینٹ کی حدود میں قائم ہونگی

Court

Court

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دو فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عدالتیں ملیر کینٹ کی حدود میں قائم ہونگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں فوجی عدالتیں ملیر کینٹ کی حدود میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عسکری اداروں کی جانب سے کراچی میں دو فوجی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کورٹ نمبر ایک کے پریزیڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل عرفان اشتیاق جبکہ پراسیکیوٹر جنرل میجر فرخ الطاف ہونگے۔

ذرائع کے مطابق کورٹ نمبر دو کے پریزیڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل شفیق احمد جبکہ پراسیکیوٹر میجر ذیشان شریف ہونگے۔

فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سانحہ پشاور کے بعد عسکری اور سیاسی قیادت نے کیا تھا جس کا مقصد دہشت گردی پر قابو پانا ہے۔