اسلام آباد ایئرپورٹ پر بینکاک اور دبئی جانے والے 2 مسافروں سے منشیات برآمد

Islamabad Airport

Islamabad Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف پروازوں کے ذریعے بینکاک اور دبئی جانے والے 2 مسافروں سے ہیروئن برآمد کر لی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بینکاک اور دبئی جانے والی الگ الگ پروازوں کے 2 مسافر پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسول لے جارہے تھے۔

اے این ایف حکام نے دونوں مسافروں کے پیٹ سے 35 کیپسول برآمد کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔