سرگودھا (جیوڈیسک) طلبہ میں سگریٹ نوشی کا رجحان بھی بڑھنے لگا، نشہ کینسر کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرین شہر کے مختلف علاقوں میں کم سن بچوں بالخصوص سکول کے طلبہ میں شیشہ کے استعمال کا رجحان تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ہے
مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شیشہ کلبوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے چپ سادھ رکھی ہے جبکہ پابندی کے باوجود دکاندار بچوں کو سگریٹ فروخت کر رہے ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق سگر یٹ اور شیشہ کے استعمال سے کینسر کا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔