پشاور: 19 فروری کو ملنے والی تین لاشیں دہشتگردوں کی ہیں: پولیس

Dead Bodies

Dead Bodies

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں انیس فروری کو تین افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کی۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد دہشتگرد ہیں جن کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔

دہشتگردوں کی شناخت قیمیا گل، نور محمد اور شیر محمد عرف شریک کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔