طالبان سے چند دن میں مذاکرات شروع ہوجائیں گے ،افغان چیف ایگزیکٹو

Abdullah Abdullah

Abdullah Abdullah

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کردی۔

افغان چیف ایگزیکٹو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں طالبان سے مذاکرات شروع کیے جائیں گے ، تاہم 2001 ء کے بعد حاصل کیے گئے اہداف پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا سینیئرپاکستانی اور افغان حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج کے وفد نے افغان صدر اشرف غنی کو یہ پیغام پہنچایا تھا کہ طالبان رہنماؤں نے امن مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم شدت پسندوں کے مطالبات ابھی واضح نہیں ہے۔رائٹرز کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان ، چین اور دیگر ممالک سے کہا ہے کہ وہ طالبان کو مذاکرات پر راضی کرنے میں مدد کریں۔