سرینگر (جیوڈیسک) چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) سید علی گیلانی، حریت کانفرنس (ع) کے ترجمان اور نیشنل فرنٹ چیئرمین نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ کنن۔ پوشہ پورہ سانحے کے 24 برس مکمل ہونے کے بعد متاثرین انصاف سے محروم ہیں واقعہ کی غیر جانبدار ادارے سے تحقیقات کرائی جائے۔
بھارتی فوج خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے، سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری خواتین نے اگرچہ اس کیس کو دوبارہ کھولنے اور اس کی مکمل تحقیقات کرانے کے لیے مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، البتہ وہ ابھی بھی انصاف کی متلاشی ہیں اور فوج اپنے لامحدود اختیارات کو استعمال کرکے ملزمان کو رہا کرانے پر تلی ہوئی ہے۔
فوج کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری کو بین الاقوامی سطح پر ایک جنگی جرم اور طریقہ اذیت قرار دیا گیا ہے اورمقبوضہ کشمیر میں پچھلے 25 برسوں سے آبرو ریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔