اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ وزیرا عظم کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 دسمبر سے ابتک ملک بھر میں 19 ہزار 789 آپریشن کئے گئے
جس سے 19 ہزار 272 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب میں 11 ہزار 634، سندھ میں 3003، 3737 کے پی کے، 57 آپریشن بلوچستان۔ اسلام آباد میں 368، آزاد کشمیر میں 891، فاٹا میں 68 اور گلگت بلتستان میں 35 آپریشن کئے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران پنجاب سے 2255، سندھ سے 3552، کے پی کے سے 9400، بلوچستان سے 3297 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے
جبکہ اسلام آباد سے 615، آزاد کشمیر سے 7، گلگت بلتستان سے 10 اور فاٹا سے 136 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔ لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر 2497 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں پنجاب سے 2160، سندھ سے 6، کے پی کے سے 243، بلوچستان سے 3 اور اسلام آباد سے 85 افراد شامل ہیں۔ نفرت انگیز تقاریر کرنے پر 580 مقدمات درج ہوئے جن میں پنجاب میں 455، سندھ میں 11، کے پی کے میں 63 افراد کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمات درج ہوئے۔ بلوچستان میں 4، آزاد کشمیر میں 46، گلگت بلتستان میں نفرت انگیر تقاریر پر ایک مقدمہ درج ہوا۔ ان مقدمات کے تحت 518 افراد کو گرفتار جبکہ 61 دکانیں سیل ہوئیں۔