تلہ گنگ کی خبریں 24/02/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) سردار ممتاز ٹمن گروپ میں شمولیت کرنے والے کو ہم تہیہ دل سے خوش امدید کہتے ہیں، ہمیں تلہ گنگ کی غیور عوام نے مینڈیٹ دے کر کامیابی دلوائی ہے ہمارے دروازے حلقے کی عوام کیلئے کھلے ہو ئے ہیں اور دن بد ن ایم این اے گر وپ میں اضا فہ ہو رہا ہے اور ا ئند ہ انتخا با ت میں بھی ہما رے مخا لفین کو منہ کی کھا نی پڑ ے گی ،تلہ گنگ ضلع کا قر ض ممبر قو می اسمبلی ہر صورت ادا کر کے عوامی عدالت میں سر خرو ہو ں گئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امید وار حکیم یاسر عز یز نے میڈ یا سے تفصیلی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ سر دار ممتاز خا ن ٹمن کی قیا دت میں ہم سب کو مل کر حلقہ کی تر قی پر تو جہ دینی ہے اور بعض مخا لفین مختلف حر بے استعما ل کر کے منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں جو اپنے مشن میںکبھی بھی کا میا ب نہیں ہو ں گے ۔ سر دار ممتاز گروپ کے تما م حا می نئے ا نے والے افراد کو خو ش ا مد ید کہتے ہیں اور ہم سب کو مل کر مسلم لیگ ن کی اعلی قیا دت اور سر دار ممتاز خا ن ٹمن کی قیا دت میں متحد رہ کر ن لیگ جما عت کو مضبو ط کر نا ہو گا اور ہم ثا بت کر یں گے کہ ہم عوامی لیڈر ہیں اور عوام کی ہر دکھ سو کھ میں بر ابر کے شر یک ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی)جوان سالہ لڑ کی کو رشتہ دار نے راولپنڈ ی کے لڑ کے کے سا تھ اغواء کر ا دیا ،لڑ کی کے بھا ئی کی مد عیت میں مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ صدر پو لیس کو اسلم پر ویز ولد نو ر محمد سا کن سگھر نے بتا یا کہ میر ی17سا لہ بہن (س م ) کو 1.1.2015کو بہنو ئی نو ر رحمت سا کن پٹر ہ فتحا ل لے گیا اور وہا ں سے محمد سا جد نا می شخص سا کن راولپنڈ ی کے لڑ کے کے سا تھ حرام کا ری کی نیت سے اغواء کر ا لیا ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے ملز م کی تلاش شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی) تلہ گنگ کی تا ریخ میں پہلی بار نا کہ بند ی کے دوران بند ہو نے والے تما م مو ٹرسا ئیکلو ں کی رپٹ درج ہو ئیں ۔سیا سی اپنے حا میو ں کے مو ٹرسا ئیکل چھڑوانے کیلئے منت ترلے کر تے رہے ،ایس ایچ او سٹی نے کو ئی مو ٹرسا ئیکل نہیں چھو ڑا ،عوامی حلقو ں کا ایس ایچ او سٹی کو خراج تحسین ۔تفصیل کے مطا بق پو لیس حکا م کے مطا بق گز شتہ روز جنر ل اولڈ اپ کے دوران تھا نہ سٹی پو لیس نے غیر رجسٹر ڈ 17مو ٹر سا ئیکل بند کیے اور اولڈ اپ شروع ہو تے ہی سیا سیو ں کے چا ہنے والو ں نے مو ٹرسا ئیکل چھڑوانے کیلئے فو ن کر نا شروع کر دئیے اور سیا سی صا حبا ن نے پو لیس سے رابطہ کیا تو کو ئی ٹیلی فو ن کا لزکا ر ا مد نہیں ہو ئیں اور تا ریخ میں پہلی با ر نا کہ بند ی کے دوران پکڑ ے جا نے والے تما م مو ٹرسا ئیکلو ں کے رپٹ درج کی اور سیا سیو ں کے حا میو ں کے چہر ے مر جھا گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی) ایس ایچ او اظہر علی شاہ کی ٹیم نے ایک اور کا م کر دکھا یا،دو نوسرباز گر فتار کر لیا ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ صدر کے ایس ایچ او اظہر علی شاہ کی ٹیم نے تلہ گنگ سے دو نو سر باز جا وید اقبا ل سا کن ضلع اٹک اور نزاکت سا کن حویلیا ں ضلع ایبٹ ا باد کو ڈراما ئی انداز میں گر فتار کر لیا اور ان سے پو چھ گچھ شرو ع کر دی ۔پو لیس کے مطا بق یہی دو نو سر باز تھا نہ سٹی مقد مہ میں بھی ملو ث ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی)متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کے چیئرمین وسربراہ ملک صفدرعلی اعوان نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف ملک بھرکے عظیم آستانے اورعلماء کرام سیسہ پلائی دیوار ہیں دہشت گردملک وقوم کے دشمن ہیں ان کے خلاف متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کھلی جنگ کااعلان کرتی ہے فوج کی قربانیاںسنہری حروف سے لکھی جائیںگی جب تک ہماری پارٹی کاایک کارکن بھی زندہ ہے ملک پرآنچ نہیںآنے دیںگے ہم فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے ہروقت تیارہیں،ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے آبائی علاقہ تلہ گنگ میںمرکزی وصوبائی عہدیداروںکے اجلاس سے خطاب کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیاان کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی صدر سیدفرہاد علی شاہ،سرپرست پیرظہوراللہ ہاشمی،سینئروائس چیئرمین سائیںمحمدصادق نقشبندی،حافظ اقبال رضوی(راولپنڈی)،سید عمرفوادعلی ہمدانی،میاںمحمداکرم اعوان،سردارطاہرتبسم(آزادکشمیر)،مولانامحمدسیدخان، سیدآغاسراج(بلوچستان)،عنایت اللہ محسود،ندیم عباس اعوان،امین سیالوی،ڈاکٹرآصف،قاضی ظہورالٰہی قادری،وقاص علی،محمودخان بنگش،راجہ مظہر،نثارمحمودبنگش،ظہورنقی،علی اصغراعوان، شاہداعوان،پیررستم حیدری،سرداروحید،پیراختیارعباسی،میاںہارون،یثرب خان،ملک سجادموجود تھے۔صفدرعلی اعوان نے مزیدکہاکہ 30سال تک مشائخ عظام اورعلمائے کرام کی رفاقت میںوفااورقربانی کاسبق سیکھاہے اوراس جذبے کواپنے وطن عزیزپرقربان کرتاہوںانہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن میںپارٹی رجسٹرکرانے کے بعد ہم نے مختصروقت میںپاکستان بھرکے علاوہ آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں80%تنظیم سازی مکمل کرلی ہے اوردنیائے اسلام کے عظیم آستانوںکی معتبرشخصیات ہماری پارٹی میںشامل ہوچکی ہیںبانی چیئرمین ایم یوایم سی پی نے کہاکہ ہم امن اورمحبت کے داعی ہیںہم نے ملک کودہشت گردی کے عفریت سے نکالنے کاعزم کررکھاہے اس مشن کی تکمیل میںہم پاک فوج کے شہیدوںکوسلام عقیدت پیش کرتے ہیں تلہ گنگ شہیدوںاورغازیوںکی سرزمین ہے اورمجھے اس مٹی سے تعلق پرفخرہے انہوںنے واضح کیاکہ ہماری جماعت کامشن اور ماٹوملک میںنظام مصطفیۖ کانفاذہے جس پرکوئی دوسری رائے اورشک کی گنجائش نہیںہونی چاہئے یہی وجہ ہے کہ چاروںصوبوںسے بہت سی اہم شخصیات ہمارے قافلے میںشامل ہورہی ہیںاس موقع پرپارٹی کے مرکزی وصوبائی عہدیداران نے ملک صفدرعلی اعوان کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیااورنظام مصطفی ۖپراپنی جانیںنچھاورکرنے کے عزم کااعادہ کیاجبکہ صفدراعوان نے اپنی پارٹی کاآمدہ بلدیاتی انتخابات میںبھرپورحصہ لینے کااعلان بھی کیا۔متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدرسیدفرہادعلی شاہ نے کہاکہ انہیںتلہ گنگ آمدپرخوشی ہوئی ہے اس علاقہ کے لوگ ناصرف مہمان نوازہیںبلکہ نظام مصطفیۖ کیلئے ہرقربانی دینے کوبھی تیارہیں۔قبل ازیںتلہ گنگ کی ممتازسیاسی شخصیت سردار ممتازحیدرآف تھوہامحرم خان نے صدرمتحدہ علماء مشائخ کونسل سیدفرہاد شاہ کوتلہ گنگ آمدپرعلاقہ کی روایتی پگڑی بھی پہنائی اس کے بعد ملک صفدرعلی اعوان کوایک بہت بڑے جلوس کے ہمراہ ان کے آبائی گائوںتھوہامحرم خان لے جایاگیاجہاںان کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی)معر وف سیا سی وسما جی شخصیت ملک فلک شیر اعوان نے میڈ یا گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پمز کے شعبہ امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر شا ہد نواز کے انتقال سے قیمتی دوست سے محروم ہو گیا ہو ں انکی وفا ت سے پا کستا ن ایک عظیم ڈاکٹر سے محر وم ہو گیا ہے ۔ڈاکٹر شا ہد نواز کے پمز میں تلہ گنگ، چکوال سمیت پو رے پا کستا ن کے مر یضو ں کو علا ج معا لجے کی بہتر ین سہو لیا ت فر اہم کیں انکی خد ما ت کو خراج تحسین پیش کر تا ہو ں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ خصو صی)مشیر وزیر اعلی پنجا ب ملک سیلم اقبا ل عمر ہ کی سعادت حا صل کر نے کے بعد واپس تلہ گنگ ڈیر ہ سلطا ن پہنچ گئے ہیں ، عمر ہ کی سعادت حا صل کر نے پرمعا ون خصو صی ملک سیلم اقبا ل کو صو با ئی وزیر ملک تنو یر اسلم سیتھی، ملک فلک شیر اعوان ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،سا بق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ ،ملک فیر وز دویا ل ،عا لم خا ن کھر یا ل ،ارشد کو ٹگلہ ،محمد عمر ان دند ی ،عارف ادلکہ ،ملک عا مر نواز ،لیا قت اعوان سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے مبا ر ک با د دی ۔