لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیف سلیکٹر معین خان اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہونے کے بعد بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معین خان کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے بعد سے میڈیا سے گتگو کرتے چیئرمین شہریار خان نے کہا معین خان کیساتھ آج بات بھی کی ہے اور انہیں فوری واپس بلا لیا ہے۔ چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا معین خان نے کہا ہے کہ جوا کھیلنے نہیں ،صرف کھانا کھانے گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا چیئرمین سلیکشن کمیٹی اب نوید اکرم چیمہ ہوں گے۔
واضح رہے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹیم منیجر نوید اکرم کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق معین خان کے جوا خانے جانے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق معین خان ورلڈ کپ میں قومی دستے کا حصہ نہیں تھے۔