لیہ کی خبریں 24/02/2015

لیہ (نامہ نگار) پیف ( PAF ) سکالر شپ پنجاب حکومت کا ایسا انقلابی پر و گرام ہے جس کے ذریعے ہونہار، مستحق طلباء و طالبات کو کروڑوں روپے کے تعلیمی و ظائف کی فراہمی سے انہیں تعلیمی ترقی کے لئے معاشی کفالت فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہو رہا ہے اور ہزروں مستحق طالب علم زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں اور ضلع لیہ کے 1058طا لب علمو ں کو 1کر وڑ 99لا کھ 84ہزار 8سو روپے ما لیت کے وظا ئف کی فراہمی حکو مت پنجا ب کے انتہا ئی احسن اقدام کے سلسلے کی کڑی ہے یہ با ت ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے پیف سکا لر شپ کے تحت وظا ئف کی تقسیم کے مو قع پر منعقدہ تقریب سے گو رنمنٹ گر لز کا لج لیہ میں خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب میں ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ، سابق سٹی نا ظم عمر علی اولکھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز حا فظ محمد اسحاق ، پر نسپل گر لز کا لج مو جو دتھیں ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈی سی او لیہ نے کہا کہ پنجا ب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ حکو مت پنجا ب کا مستحق طلبا ء و طا لبا ت کے لئے ایک بھر پور پروگرام ہے جس کے ذریعے مستحق طلبا ء خا لصتاً میرٹ اور شفافیت کی بنیا د پر سکا لر شپ حاصل کر کے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے اس امر پر کہ ضلع لیہ کے 1058مستحق طلبا ء و طا لبات میں سے 921طا لبا ت اور137طلبا ء شامل ہیں نے میرٹ کی بنیا د پر سکا لر شپ حاصل کی ہے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مز ید محنت و لگن سے حصول تعلیم کی ضر ورت پر زور دیا ۔ایم پی اے چوہدری اشفاق احمدنے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پنجا ب ایجو کیشنل انڈو منٹ فنڈ حکو مت پنجا ب کا تعلیمی وظا ئف کے لئے انقلا بی پر وگرام ہے جو ابتدائی طو ر پر دو ارب روپے ما لیت سے شروع کیا گیا اور آج گیا رہ ارب روپے مستحق طلبا ء و طا لبا ت کو دئیے جا رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ پنجا ب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ اور انٹر نیشل ڈویلپمنٹ فنڈ میں جنو بی پنجا ب کے کو ٹے میں 25فیصد اضا فہ سے مز ید طلبا ء و طالبا ت مستفید ہو ں گے ۔ ڈی ڈی کا لجز حا فظ محمد اسحاق نے کہا کہ پنجا ب ایجو کیشنل انڈو منٹ فنڈ سے ہو نہار طلبا ء و طالبا ت کو بلا تفریق وظا ئف دئیے جا رہے ہیں جس کے لئے نہ صرف ان کی تعلیمی ترقی میں اضا فہ بلکہ معاشی کفالت کا ذریعہ بھی ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پیف پنجا ب رانا نا صر سبحا نی نے کہا کہ ضلع لیہ میں امسال 1058طلبا ء و طا لبا ت کو میرٹ کی بنیا د پر ایک کروڑ 99لا کھ 84ہزار 8سوروپے ما لیت کے وظا ئف دئیے جا رہے ہیں جن میں میٹرک کی بنیا د پر تحصیل لیہ سے 26، تحصیل کر وڑ لعل عیسن سے 25، تحصیل چوبا رہ سے 26اسی طرح انٹر میڈیٹ میں با لترتیب 29,30,31جبکہ انٹر میڈیٹ ڈی ایف آئی ڈی کے تحت تحصیل لیہ 579، تحصیل کر وڑ 182، تحصیل چوبا رہ 14وظا ئف ، گریجو ایشن میں تحصیل لیہ کے 46، تحصیل کر وڑ لعل عیسن کے 44جبکہ ما سٹر میں ضلع لیہ کی 18طا لبات و 8طلبا ء کو وظا ئف دئیے جا رہے ہیں ۔تقریب میں پر نسپل گر لز کا لج چوک اعظم ، کو ٹ سلطا ن ، کروڑ لعل عیسن ، فتح پور کے علا وہ اساتذہ و طا لبا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خا ن چانڈیہ نے شہر یو ں کو اشیا ء ضر وریہ کی مقررہ نر خو ں پر فراہمی کے سلسلہ میں چوک اعظم فیصل آباد روڈ پر دوکانو ں کا اچانک معائنہ کیا اور گھمن کر یا نہ ، نیا زی کر یا نہ ، درویش ہو ٹل ، رانا ہو ٹل و دیگر کو اوورچارجنگ اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کر نے کی بنا ء پر 21ہزار روپے جر ما نہ عائد کیا ۔بعدازاں انہو ں نے بی ایچ یو سمی پو ر بھا گل و وینٹری سنٹر 139ٹی ڈی اے کا اچانک معائنہ کیا اور فراہم کر دہ سہو لیا ت و ادویا ت کی فراہمی کا معائنہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن کمیٹی برائے بہبو د آبا دی کا اجلاس 26فروری کو 11بجے دن ڈی سی او لیہ کے کا نفرنس روم میں منعقد ہو گا ، ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Layyah News Pictures

Layyah News Pictures

Layyah News Pictures

Layyah News Pictures