نبیل گبول قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی، ایم کیو ایم بھی چھوڑنے کا اعلان

Nabeel Gabol

Nabeel Gabol

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا، کہتے ہیں ایم کیو ایم بھی چھوڑ دی، آئندہ کونسی سی پارٹی جوائن کروں گا اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کونسی پارٹی جوائن کروں گا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، کچھ دن آرام کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ سپیکر آفس میں اپنا استعفی جمع کرا دیا ہے۔

سیاست کو خیرآباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں، آئندہ کی حکمت عملی کے متعلق کچھ دنوں میں پریس کانفرنس کروں گا۔نبیل گبول این اے 246 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ نبول گبول ایم کیو ایم سے قبل پیپلز پارٹی سے بھی رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔