اسپین: داعش سے روابط پر مختلف شہروں سے 4افراد گرفتار

People Arrested

People Arrested

بارسلونا (جیوڈیسک) وزارت داخلہ ا سپین کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مقامی سپیشل پولیس رینجرزاور گواردیا سول نے اسپین کے شہروں کتلونیا اور میلیعا میں 4 افراد کو داعش کے ساتھ روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیز کے مطابق گرفتار شدگان کے مالی اور لیبیا میں داعش کے ساتھ روابط ثابت ہوئے ہیں۔

میلیعا کی ہیبرون گاور دیئیگو دے پاریدیز نامی گلیاں اور کے ساتھ ملحقہ علاقہ کو گواردیا سول نے بند کر کے گھیرے میں لے لیاہے۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن ابھی تک جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔