جھنگ : جمعیت علما اسلام (ف) صوبہ پنجاب کے فیصلہ کے مطابق جے یو آئی صوبہ پنجاب کی مدعیت میں (پٹیشنر) دی پنجاب ساونڈ سسٹم (ریگولیشن) آرڈینیس 2015 ء کو رٹ نمبر 5035/2015 شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ بنام گورنمنٹ آف پنجاب کی سماعت مورخہ 24/2/2015میں مسٹر جسٹس شہزادہ (جج لاہور ہا ئی کورٹ ) کی عدالت میں سماعت کیلئے آج مورخہ 24-2-2015منظور ہو چکی ہے اور عدالت عالیہ کی طرف سے پنجاب گورنمنٹ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
آئندہ تاریخ 03-04-2015مقرر ہو ئی ہے پٹیشنر کی طرف سے سابق سپیکر قومی اسمبلی و آئینی ماہر چوھدری امیر حسین ایڈووکیٹ آج عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر جے یو آئی ضلع لاہور کے عہدیداران و کار کنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔