پیرمحل کی خبریں 24/02/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سڑکوں کے کنارے گہرے گڑھے موت کا پیغام بن گئے حکام خاموش پیرمحل کی سڑکوں پر گاڑیاں الٹنے سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیںتفصیل کے مطابق پیرمحل شہر و گردونواح میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کمالیہ روڈ، شورکوٹ روڈ،رجانہ روڈ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ،عبد الحکیم روڈ، درکھانہ روڈ کے کناروں پر گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جو آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیںسڑکوں پر گاڑیاں الٹنے کے نتیجے میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ گاڑیوں کے گڑھوں میں پھنسنے کے واقعات تو عام ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کے کناروں میں پڑنے والے گڑھوں کو بند کرنے اور سڑکوں کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جبکہ فرائض میں غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) معروف سیاسی شخصیت چوہدری اسجد بھولا کی جانب سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور مغرزین علاقہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اصغرعلی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری عبد الستار و عہدیداران بار ، پاکستان آرمی کے میجر ندیم شہزاد ، ڈسڑکٹ پریس کلب کے صدر منظور احمد ناز، غیاث جانباز، میاں اسد حفیظ،میاں وحید انور کوکب، آصف ندیم ،سید نیئر عباس شاہ، محمد قاسم منظور، سابق ناظم چوہدری تنویر انور، چوہدری امتیاز احمد، وسیم رضا،امجدعلی ، چوہدری احسن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) کاشتکاروں کا گنے کی عدم ادائیگیوں کیخلاف دھرنے کا اعلان کردیا ادائیگی نہ ہونے سے مشکلات بڑھ گئیں،28فروری کوپرامن دھرنا دینگے ان خیالات کااظہار مہرممتاز دولتانہ ، غلام شبیر وڑائچ ، رانا لیاقت علی خاں ، ساجد رضا،سمیت دیگر ان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ شوگر ملزانتظامیہ کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو دی جانیوالی سی پی آرز کے مطابق شوگر ملز انتظامیہ 15 یوم کے اندر ادائیگیاں کرنے کی پابند ہے لیکن ظلم کی انتہا یہ ہے کہ کسان رقم کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں، کاشتکار اپنی مجبوری ظاہر کرتے ہیں تو انہیں بوگس چیک کی صورت میں دی دیئے جاتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کا معاشی قتل ہو نے کی وجہ سے ان کا پیمانہ صبر بھی لبریز ہو چکا ہے۔مقامی شوگر ملز کے ذمے گنے کے کاشتکاروں کے کروڑ روپے واجب الادا ہیں، ۔ جبکہ بااثر افراد کو چور دروازوں سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو دھرنا پرامن ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) فاؤنڈیشن ہسپتال میں یو کیئر فاؤنڈیشن کے خصوصی تعاون سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد جاری تفصیل کے مطابق فاؤنڈیشن ہسپتال میں یو کیئر فاؤنڈیشن کے خصوصی تعاون سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے فری آئی کیمپ کا افتتاح یو کیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے( چیئرمین )محمد عبدالرزاق ،( مینجر)یو کیئرفاؤنڈیشن مظہر نذیر نے کیا آنکھوں کے معائنہ و علاج معالجہ کیلئے قائم فری کیمپ 25فروری تک جاری رہے گا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں محمدعمر ذیشان نے بتایا تین روزہ فری آئی کیمپ میں امراض چشم کے مریضوں کا بالکل مفت معائنہ وٹیسٹ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور جدیدترین کمپیوٹرائزڈ ٹیکنالوجی وآلات سے (فیکو)آپریشن بھی مفت کئے رہے ہیں مریضوں اور انکے ہمراہ آنے والے اٹینڈنٹ کو دو وقت کا معیاری کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے، فری کیمپ کے پہلے روز 163 جبکہ دوسرے روز249امراض چشم کے مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ وٹیسٹ کئے گئے اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں اور پہلے روز 9 جبکہ دوسرے روز19مریضوں کی آنکھوں کے سرجیکل آپریشن کئے گئے ۔ ،اس موقع پر فاؤنڈیشن ہسپتال شعبہ امراض چشم کے انچارج آئی سپیشلسٹ ڈاکٹریاسر حجاز ،پبلک ریلیشنزآفیسر حافظ محمد زمان ودیگر ایڈمنسٹریشن سٹاف کا عملہ بھی موجود تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے )سابق چیئر مین انسانی حقوق و رہنما پاکستا ن تحریک انصاف ریاض فتیانہ اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بھانجے ڈاکٹر کشف ریاض اللہ کو سند ھ یلیانوالی پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیاریلی کے شرکاء نے ملتان روڈ سند ھ یلیانوالی روڈ سے ریاض فتیانہ کو خوش آمدید کہاجلوس کی شکل میں بستی باقر والا میں ا ظہار جٹ کی رہائش گاہ پر لایاگیا جہاں پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوںکااقتدارزیادہ دیر نہیںچلے گاحکمرانوں کی ناقص پا لسیوںنے پورے ملک کا مسائلستا ن بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف اپنے قائد عمران خاںکی قیادت میںملک سے فرسودہ اوروی آئی پی کلچرکے خاتمہ کے لئے جدوجہدکررہی ہے۔اس وقت (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی دونوںجماعتیںایک دوسرے کے مفادات کاتحفظ کررہی ہیں۔ انہوں کہاکہ شوگرملوں نے کسانوں کے کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے حکمران طبقہ کی شوگر ملیں ہو نے کی وجہ سے کاشتکاروں کو ذلیل وخوار کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ جاگیر دار اور سرمایہ دار طبقات نے اس ملک کی سیاست کو ہائی جیک کرچکے ہیں انہوں نے کہاکہ لوگ جوق دوجوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں لوگوں کے ذہن تبدیل ہورہے ہیں اور کروڑوں لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں موجودہ حالات میں عمران خان وہ شخص ہے جس پر لوگوں اعتماد کرتے ہیں انہوں نے م کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میںبلدیاتی انتخابات کروانے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں۔ صوبے کی عوام کوپچھلے 8 سالوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھا ہوا ہے جو کہ حکمرانوں کی آمرانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر سید غنفر علی شاہ،، سید امتیا ز حسین بخاری سید اظہر علی شاہ، فاروق خان ، قیوم خان ، وقارحسین، عبدالجبار جٹ ایڈوکیٹ، الطاف حسین ایڈوکیٹ، مہر عمراللہ سیلم پوری ، ، مہر ضیعر االلہ، نوید خالق، ڈاکٹر فرحان لودھی بھی موجودتھے

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News