کراچی :آئی آئی چندریگر روڈ پر گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

II Chundrigar Road

II Chundrigar Road

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر پی ٹی سی ایل کے دفتر کے سامنے کھڑی مال بردار گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر پی ٹی سی ایل کے دفتر کے سامنے کھڑی مال بردار گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،جائے وقوع پر موجود افراد نے گاڑی کے پچھلے حصے پر رکھا ہوا سامان اتار کر آگ کو بجھا دیا، آگ کے باعث گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔