چیک ری پبلک میں ہوٹل پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

Gun

Gun

پراگ (جیوڈیسک) مشرقی یورپ کے ملک چیک ری پبلک میں ہوٹل پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

واقعہ چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ سے 3 سو کلو میٹر دور ایک قصبے اور سکے بروڈ میں پیش آیاجہاں ایک نامعلوم شخص نے دوپہر کے اوقات میں ایک ہوٹل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 9 ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ہوٹل پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور مقامی تھا جس کی عمر تقریبا 60 برس تھی اور وہ خود بھی ہلاک ہو چکا ہے تاہم حملے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔