بلیک لسٹ، جعل سازی، 4 پکڑ لئے

FIA

FIA

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے اور پاسپورٹ میں جعل سازی کر کے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور4 افراد ابرار حسین، شفقت مصطفی، محمد اشرف اور محمد مدثر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزموں کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا۔