سندھ یونیورسٹی میں پولیس و رینجرز کی کارروائی، 7 طلبہ گرفتار

Sindh University

Sindh University

کوٹری (جیوڈیسک) سندھ یونیورسٹی جامشورو میں فیکلٹی بلڈنگ کو رینجرز و پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لیتے ہوئے سندھ یونیورسٹی سے سات طلبہ کو گرفتار کرتے ہوئے چھ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ تنویر نامی طالب علم کو جامشورو پولیس کو دے دیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ کارروائی یونیورسٹی میں امن و امان بحال کرانے کے لئے کی گئی، گزشتہ کچھ روز سے یونیورسٹی میں کچھ طلبہ صورت حال خراب کر رہے تھے جبکہ رینجرز کی جانب سے کچھ بتانے سے انکار کر دیا گیا اور گرفتار چھ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔