چھینی گئی ایمبولینس مل گئی، اسلحے یا زخمی ملزم کی منتقلی میں استعمال ہوئی، ذرائع

Ambulance

Ambulance

کراچی (جیوڈیسک) حب ریور روڈ سے حب ریور روڈ سے فلاحی ادارے کی ایمبولینس نامعلوم افراد اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے جو بعد ازاں چند گھنٹے بعد کلفٹن سے مل گئی۔ نامعلوم افراد اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے جو بعد ازاں چند گھنٹے بعد کلفٹن سے مل گئی۔ پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ ایمبولینس کو ملزموں نے کسی ساتھی یا پھر اسلحے کی منتقلی کے لیے استعمال کیا ہے

تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق حب ریور روڈ پر نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر مقامی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کو اسلحے کے زور پر چھین لیا جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی اور ایمبولینس کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ چند گھنٹے بعد مذکورہ ایمبولینس کلفٹن میں واقع نجی اسپتال کے قریب سے لاوارث حالت میں برآمد کرلی گئی۔ پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایمبولینس میں اسلحہ یا کسی زخمی ملزم کو کہیں منتقل کیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات کی جائیں گی۔