عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن نظر انداز، سندھ میں سوائن فلو کا خطرہ

Swine Flu

Swine Flu

کراچی (جیوڈیسک) بھارت میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران سوائن فلو سے 700افراد ہلاک ہو چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے اس خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بھی گائیڈ لائن جاری کی تھی مگر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تاحال حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ میں سوائن فلو کی ممکنہ آمد کے پیش نظر اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ اور انفلوئینزا لیب تاحال قائم نہیں کی گئیں۔

عالمی ادارہ صحت نے ائیرپورٹس پر تھرمل اسکینرز اور اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ کے قیام اور عوام کی معلومات کیلئے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی تھی مگر زمینی حقائق بتارہے ہیں اسے یکسر نظر انداز کردیا گیا ماہرین طب کے مطابق وائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ ہے۔

سوائن فلو وائرس باآسانی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتا ہے۔ اس لئے فوری طور پر وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔