جڑواں شہروں سے پانچ گاڑیاں، سات موٹر سائیکلیں چوری

Rawalpindi

Rawalpindi

،راولپنڈی (جیوڈیسک) جڑواں شہروں سے سا ت موٹرسائیکلیں اور پانچ گاڑیاں چوری کرلی گئیں، تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ نیشنل پولیس فائونڈیشن کے بلاک کے رہائشی سید عزیرالحسن کے گھر چور گھس آئے اور گھر سے زیورات ریال اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔ آبپارہ کے علاقہ اتوار بازار سے چور رشید خان کی موٹر سائیکل لے گئے۔ تھانہ مارگلہ کے علاقہ سے اسدمحمود کی گاڑی چوری کرلی گئی۔

تھانہ کوہسار پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے اجمل بیگ نے بتایا کہ چورمدعی کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی جس کی مالیت 14 لاکھ روپے ہے چوری کرکے لے گئے۔ ادھر راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کو عماد ظفر نے بتایا کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو تلسہ روڈ پر میری کار چھین کر فرار ہوگئے۔

تھانہ ائرپورٹ کے علاقے سے عبدالرحیم کی کار، تھانہ کینٹ کے علاقے سے محمد عمیر کی کار ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقے سے مظفر علی کی کار، تھانہ صادق آباد کے علاقے سے سہیل منیر کی موٹر سائیکل، تھانہ گنجمنڈی کے علاقے مجاہد آباد سے محمد آصف کی موٹر سائیکل، تھانہ ریس کورس کے علاقے سے تجمل حسین کی موٹر سائیکل، تھانہ سول لائن کے علاقے محمد عبداللہ کی موٹر سائیکل، تھانہ صادق آباد کے علاقے مسلم ٹائون سے شعیب خان کی موٹر سائیکل، تھانہ نیو ٹائون کے علاقے سے حافظ وصی کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔