آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں لائٹ آف بلوچ کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کو فیصلے ہو گئے پہلے میچ میں لائٹ آف بلوچ نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقبال سلطان آباد یونین کو 1-0سے شکست دیدی۔

دوسرے میچ میں ہمالیہ محبوب نے گولیمار آزاد کو 1-0سے ڈھیر کر دیا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے لیکن پورے میچ کے دوران صرف ایک گیند ہی جال میں جا سکی۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں غریب نواز ڈالمیا نے مضبوط حریف افغان شاہین کو 1-3سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالرئوف، حیدر علی، عمران، مشتاق، آصف ایوب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد ارسلان اور محمد شاہد تھے۔