کراچی : دو مشکوک ٹرکوں کے ذریعے دہشتگردی کی واردات کا امکان

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں دو مشکوک ٹرکوں کے ذریعے دہشتگردی کی واردات کا امکان ہے۔

اس حوالے سے حساس اداروں کو رپورٹ ملی ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں دو مشکوک ٹرک داخل ہوئے ہیں جن کے ذریعے دہشتگردی کی واردات کا امکان ہے۔

حساس اداروں نے ان دونوں ٹرکوں کے نمبرز حاصل کر لئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی یونیفارم میں بھی ملبوس ہو سکتے ہیں۔