ندیم عرف دیما ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ڈاکو گرفتار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) دھلے پولیس نے ڈکیتیوں کے دوران قتل اور درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ندیم عر ف دیما ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت تین ڈاکو گرفتار کر لئے۔ گزشتہ روز دھلے پولیس نے محلہ چھپڑی میں تین ڈاکو ئوں کے گھسنے کی اطلاع ملنے پرچھاپہ مارا تو تینوں ڈاکووں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق 23 جنوری کو ڈاکوؤں ندیم عرف دیما، وسیم عرف مٹھا اور عدیل عرف دیلو نے ماڈل ٹاؤن سے چار دکانیں لوٹنے کے بعد تھانہ دھلے کے علاقہ میں دوسری واردات کے دوران ٹرانسپورٹ گڈز کے ٹھیکیدار عبدالرشید کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ۔ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔