دربار عالیہ موہڑہ شریف کوہ مری کے تحت جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دربار عالیہ موہڑہ شریف کوہ مری اور نصرت اسلام پاکستان کے تحت خلیفہ موہڑہ شریف صوفی علی حسن کے چہلم کے موقع پر جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل (آج) مورخہ 26فروری2015ء بروز جمعرات بعد نماز عصر تا عشاء آستانہ عالیہ قاسمیہ نظیریہ ،نظیریہ جامع مسجد نظریہ کالا پل پر منعقد ہوگا۔

محفل سے حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے محفل کی صدارت درگاہ موہڑہ شریف کے خلیفہ و نصرت اسلام پاکستان سندھ کے صدر خلیفہ محمد صابر زمان کرینگے۔