مصر : سابق وزیراعظم اور وزیرداخلہ بدعنوانی کے مقدمے میں بری

Hosni Mubarak

Hosni Mubarak

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی ایک اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے دور کے دو سرکردہ عہدے داروں کو بدعنوانیوں کے مقدمے میں برّی کردیا ہے۔

منگل کو سابق وزیراعظم احمد نضیف اور سابق وزیرداخلہ حبیب العادلی کے خلاف بدعنوانیوں کے الزام میں قائم مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بعد انھیں برّی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان پر الزام تھا کہ انھوں نے سابق صدر حسنی مبارک کے دور حکومت میں ناجائز منافع کمایا تھا۔