خفیہ دستاویزات چوری کرنے کا الزام بھارتی وزارت دفاع کا ملازم گرفتار

New Delhi

New Delhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزارت دفاع کے ملازم کو خفیہ دستاویزات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

دہلی پولیس کے مطابق چوری ہونے والی خفیہ دستاویزات کا تعلق وزارت دفاع سے نہیں بلکہ بجلی ‘ قدرتی گیس و پیٹرولیم اور کوئلہ کی وزارتوں سے تھا۔

وریندر کمار کے تین ساتھیوں راکیش کمار‘ راجکمار چابی اور للتا پرساد کو بھی حراست میں لیا گیا۔