کراچی ائرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

Heroin

Heroin

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ائر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

کراچی ائرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کی اور کراچی سے دبئی جانے والے2 مسافروں سے ہیروئن سے بھرے درجنوں کیپسول برآمد کرلئے ہیں۔

اے این ایف حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے دونوں اسمگلرز سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی کیپسول کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے والے گروہوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔