صاف ستھرا سرسبز پر امن سندھ کے عنوان سے ڈی۔ایم۔سی کورنگی میں ہفت روزہ صفائی بدستور جاری ہے

کراچی : وزیر بلدیات شرجیل میمن کی خصوصی ہدایت پر صاف ستھرا سرسبز پر امن سندھ کے عنوان سے ڈی۔ایم۔سی کورنگی میں ہفت روزہ صفائی بدستور جاری ہے صفائی مہم کے تیسرے روز ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر ڈی۔ایم۔سی کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ بلدیہ کورنگی یوسی 1 بلال کالونی کا دورہ کیا صفائی ستھرائی کے انتظامات اور کاموں کا جائزہ لیااس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن ،اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی کورنگی امتیاز ابڑو ،فوکل پرسن (کورنگی) مبین صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی نے موقع پر موجود عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کی خدمت اولین تر جیح سمجھتی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کورنگی کو مثالی اور تمام مسائل سے پاک اور وسائل سے بھر پور بنانے کیلئے عوام الناس کے تعاون کے طلبگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گھروں دکانوں کا کچرا روڈ پر نہ پھینکیں بلکہ کچرا مقرہ جگہ پر ڈالیں جہاں صفائی ستھرائی کا عملہ اٹھا کر لے جائیگا ایڈمنسٹریٹر کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ ا نتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کر کے اطمینان محسوس کرتی ہے شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی مہم کا کام تیزی سے جاری ہے صفائی مہم کے دوران ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے شاہرائوں ،اندرونی گلیوں ، اسکولوں اور میدانوں سے کچرا اور ملبہ اٹھا کر گاربیچ ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کیا گیابعدازاں کچرا اٹھانے والی جگہوں پر جراثیم کش اسپرے اور چونے کاچھڑکائو کیا گیااور پارکوں میں اپنی زیر نگرانی ڈینگی مچھر اور دیگر مچھروں کے خاتمے کے لئے اسپرے کرایا۔

Cleaning Campaign

Cleaning Campaign