دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے حکمران مزید دھاندلی پروگرام بنانے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ حاجی سیف اللہ قصوری

PTI

PTI

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے حکمران مزید دھاندلی پروگرام بنانے کے منصوبے بنا رہے ہیں ایسے اقدامات ہی ان حکمرانوں کو لے ڈوبے گے جوڈیشل کمشن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ حکمران دھاندلی کے منصوبے بناتے رہیں گے۔

عمران خان کا سینٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ کی تجویز کو سراہنا خوش آئند ہے ایسے اقدامات سے دھاندلی کا رستہ رکے گا۔ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ابھی عام انتخابات کی دھاندلی کا ازالہ نہیں کر سکی اور اب گلگت بلتستان میں دھاندلی کا منصوبہ بنا رہی ہے

تحریک انصاف کا دھاندلی سے متعلق واضح موقف ہے جب تک کمیشن نہیں بن جاتا تحریک انصاف بھرپور احتجاج کرتی رہے گی۔ مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان میں دھاندلی سے ایک نیا محاز کھل جائے گاجس سے تحریک انصاف کے احتجاج میں مزید تیزی آئے گی اس لئے حکمران اپنی روش کو بدلیں اور جمہوریت کش اقدامات سے گریز کریں۔ عوام پہلے ہی مسلم لیگ ن کے طرز حکمرانی سے متنفر نظر آتے ہیں۔ عوام نے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے جس کا نتیجہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں مل جائے گا۔