تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے صحافی اور سماجی شخصیت چوہدری نوید دڑوٹ کی قیادت میں گزشتہ روز 5 رکنی وفد نے اسلام آباد میں چیئر مین مسلم لیگ (ن) اور موتمر عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری راجہ ظفر الحق سے ملاقات کی۔وفد میں ڈاکٹر آفتاب حیات ملک، ملک اشرف نواز، اشفاق احمد اور محمد صدیق شامل تھے۔ڈاکٹر آفتاب نے راجہ ظفر الحق کو ضلع تلہ گنگ کے حوالے سے اب تک ہو نیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جس پر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ وہ 8مارچ کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو طلب کرکے تفصیلی بریفینگ لینگے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ضلع تلہ گنگ کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے مو سم بہار کی شجر ی مہم کا ا غاز کر دیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ جنا ح پا رک میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے اے سی لا وہ مظہر اقبا ل ،ٹی ایم او ملک عا بد حسین ،ن لیگی رہنما عا صم سمیت دیگر عملہ کے ہمر اہ پودا لگا کر شجر ی مہم کا ا غاز کر دیا ۔اسمو قع پر اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے تلہ گنگ پر یس کلب کے سنیئر نا ئب صدر ارشد کو ٹگلہ سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ شجر ی کا ری مہم کو وسیع پیما نہ پر پھیلایا جا رہا ہے اور ہر ا دمی کو چا ہے کہ ایک ایک درخت لگا کر اس علا قہ کو سر سبز کر یں ۔صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس کے ساتھ قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے سرسبز ماحول کے حوالے سے عوامی شعور کو اْجاگر کیا جائے گا۔عوامی تعاون کے ذریعے تلہ گنگ میں صفائی وستھرائی پر خصو صی مہم چلا ئی جا رہی ہے جس میں ہم کا میا ب ہو ں گے۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ نیا بائی پاس روڈ کی نا قص تعمیر سے عوام سراپا احتجاج ۔نکہ کہوٹ سے تلہ گنگ راولپنڈی روڈ کو ملانے والا نیا بائی پاس روڈ 9کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے مذکورہ روڈ کی تعمیر نا قص میٹریل اور روڈ کو ہموار کئے بغیر کام کو جاری رکھا ہوا ہے ۔مذکورہ روڈ پر جگہ جگہ ڈھلوانیں ہونے کے باعث ہیوی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے وجہ سے بائی پاس کا مقصد ختم ہو جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان نے یونین کونسل لیٹی کی با اثر سیاسی شخصیات کی طرف سے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی نے عوام کو مایوس کیا ہے دو سالوں میں کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا البتہ حکمران امیر تر اور عوام غریب تر ہوئے ہیں ،یونین کونسل لیٹی کے با اثر سیاسی گروپ ”بخشال برادری ” کے زیر اہتمام منعقدہ کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کے اصولی موقف اور تحریک انصاف کے منشور کی وجہ سے ملک بھر میں روزانہ لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ،آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، ملک عارف اعوان ایڈوکیٹ ،ملک محمد حیات ،ملک امیر ،ٹھیکیدار اسلم ،اور ملک اکرم سمیت معززین علاقہ نے کرنل سلطان سرخرو اعوان کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پی ٹی آئی کو یونین کونسل لیٹی کی نا قابل شکست قوت بنائیں گے۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) چکو ال روڈ پر 18سالہ نو جوان تیز رفتا مو ٹرسا ئیکل سے گر کر شد ید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے مقا می ہسپتا ل لا یا گیا ڈاکٹروں کی کو شش کے با وجو د جا نبر نہ ہو سکا اور دم تو ڑ گیا،لو احقین پر غشی کے دورے طاری ہو گئے ،محلہ بھر میں غم کی فضا پھیل گئی۔تفصیل کے مطا بق چکو ال روڈ اگرال پمپ کے قر یب 18سالہ محمد عبد المنا ن سا کن محلہ جعفریہ چو ک کا رہا ئشی تیز رفتار مو ٹرسا ئیکل بے قا بو ہو کر پتھر سے ٹکر ا کر گر گیاتھا جس کو شد ید زخمی حا لت میں مقا می ہسپتا ل لے جا یا گیا ڈاکٹروں نے محمد عبد المنا ن کی جا ن بچانے کیلئے سر تو ڑ کو شش کی لیکن کا میا ب نہ ہو سکے اور محمد عبد المنا ن دم توڑ گیا ۔کچھ لو گو ں کا کہنا ہے کہ محمد عبد المنا ن کا حا دثہ ون ویلنگ کی وجہ سے پیش ا یا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ لا وہ پو لیس نے اشتہا ری ملز م کو ڈراما ئی انداز میں گر فتار کر لیا ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ لا وہ پو لیس کو 2014میں اکبر شاہ نے رپو رٹ درج کر اتے ہو ئے بتا یا تھا کہ عا قل خا ن ولد مصر ی خا ن سا کن کو ٹقا ضی نے بیر ون ملک کے لین دین میں پا نچ پا نچ لا کھ کے دو چیک دئیے تھے اور جب میں رقم نکلوانے متعلقہ بینک گیا تو وہا ں اسکے اکا ئو نٹ میں اتنی رقم مو جود نہیں تھی ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے ملز ما ن کی تلاش شروع کر دی تھی لیکن ملز م تقر یبا ایک سا ل پو لیس کی حر است سے فرار رہا اور گز شتہ دنو ں اشتہا ری ملز م کو دڑاما ئی انداز میں گر فتار کر لیا گیا ہے ۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ الممتاز ہسپتا ل میں جو ڑوں کے درد کی تشخیص کیلئے فر ی ٹیسٹ کمیپ کا انعقا د کیا گیا جس میں درجنو ں مر یض مستفید ہو ئے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ معر وف چا ئلڈ اینڈ جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک الممتاز ہسپتا ل میں جو ڑوں کے درد کی تشخیص کر نے والے ما ہر کیمسٹر ی ٹیکنیشن نے فر ی یو رک ایسڈ ٹیسٹ کیمپ کا انعقا د کیا جس میں تلہ گنگ سمیت گر دونو اح علاقوں کے درجنو ں مر یضو ں نے ا کر فر ی ٹیسٹ سے مستفید ہوئے۔