سعید اجمل نے ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) سابق کپتان عبدالقادر نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم کو سعید اجمل کی اشد ضرورت ہے۔

اگر سعید اجمل آنکھیں بند کرکے بھی بائولنگ کروائے تو وہ ٹیم کے ساتھ اس وقت موجود بائولرز سے بہت اچھی بائولنگ کر وا سکتا ہے۔

عبدالقادر کا کہنا تھا کہ اگر سعید اجمل ٹیم کے ساتھ ہوتے تو وہ کبھی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو رنز کے انبار نہ لگانے دیتے۔

سعید اجمل کو چاہیے کہ وہ آج ہی ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کر دیں، پوری قوم ان کا ساتھ دے گی جس پر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے تیار ہوں۔