پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر کے باہر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر سردار مہمند کے گھر کے باہر نامعلوم افراد بارودی مواد نصب کر کے فرار ہو گئے۔ جس کے کچھ دیر بعد دھماکا ہوا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے یکاتوت اور زرگرا آباد میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔