افغانستان : برف کے تودے گرنے سے 100 افراد ہلاک

Afghanistan Avalanche

Afghanistan Avalanche

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں برف کے تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک 29 زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

خراب موسم کی وجہ سے امدای کاموں میں دشواری کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ افغانستان کے صوبے پنجشیر کے قائم مقام گورنر عبدالرحمان کبیری کے مطابق علاقے میں شدید برف باری کے بعد برفانی تودے گرنے سے 100 سے زائد گھر تباہ ہوئے اور اب تک 95 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

دو دن سے جاری برف باری کے باعث علاقے کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بامیان، بدغیس، ننگرہار اور لغمان صوبوں میں بھی برفانی تودے گرنے کے حادثات میں 11 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق برف باری مزید دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔