پاکستانی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ڈاکٹر قدیر

Dr Abdul Qadeer

Dr Abdul Qadeer

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ٹیم میں رنگ و نسل کی جنگ چل رہی ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ٹیم میں رنگ ونسل کی جنگ چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں لیکن میں ان کومشورہ دیتا ہوں کہ آپ کو کرکٹ کا تجربہ ہے پہلے ٹیم کی حالات درست کریں۔ معین خان پرانی اسٹوری ہے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ جو سیاست جاری ہے اس میں بہت سے لوگ شامل ہیں جنھیں بے نقاب کرنا ہوگا۔

پاکستان کے نامور سائنس دان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کے عوام پر گھیرے تنگ کر دیئے ہیں، آج لوگ دووقت کی روٹی کے لیے سڑکوں پر دربدر گھوم رہے ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اگراب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو ملک مزید تباہی کی طرف جائے گا۔