موجودہ حکمران بلدیاتی انتخابات کروانے میں بالکل سنجیدہ نہیں۔ احسان باری

Haroonabad

Haroonabad

ہارون آباد : قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر احسان باری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بلدیاتی انتخابات کروانے اور پسے ہوئے نچلے طبقات کے لوگوں کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں قائد اعظم کی وفات سے لے کرآج تک عوام بنیادی سہولتوں سے محروم چلے آرہے ہیں اور یہ حکمرانوں کی آمرانہ پالیسیوں کا عکاس ہے بلدیاتی ادارے ہی عوام کی فلاح و بہبودکا بنیادی پتھر ہیں اور یہی ادارے صحیح انداز میں عوام کی خدمت کرسکتے ہیں۔

سابقہ اور موجودہ حکمران چونکہ ہمیشہ سے ہی خود پسند اور آمریت پسندرہے ہیں اس لیے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میںانہیںاپنی سیاسی ہی نہیںبلکہ ذاتی اور مالیاتی موت نظر آتی ہے جب بلدیاتی اداروں کا انتخاب مکمل ہو جاتا ہے توہر صورت نچلے طبقات اور دیہاتی چکوک اور گوٹھوں تک حکومتی خزانے سے حصہ بقدر جثہ روپے پہنچانا لازم ہو جاتاہے ۔آمریت کے علمبردار حکمران ہمیشہ اپنے علاوہ سرکاری خزانے سے رقوم براہ راست عوام تک پہنچنے کواپنی جیب تراشی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مئی 2013 کے عام انتخابات سے قبل پارٹی کی ر جسٹریشن الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ہو چکی تھی مگر انتخابی نشان بہ وجوہ الاٹ نہ ہو سکااس لیے اللہ اکبر تحریک اس انتخابات میں حصہ نہ لے سکی۔2013 کے انتخاب کے انعقادکے تین ہفتے بعد4جون2013 کوالیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت اللہ اکبر تحریک کوگائے کا انتخابی نشان الا ٹ کردیا۔پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق انتخابات بلدیاتی ہوں یا عام ملک گیرہم ملک کی ہر سیٹ پر اپنے امیدوار نامزد کریں گے اوراللہ کے فضل و کرم سے موجودہ اور سابقہ سبھی مقتدر سیاسی جماعتوںکو شکست فاش دیں گے۔

سینٹ اور سبھی اسمبلیوں کے ایوانوںکے لیے تو دھاندلی ، کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ جیسے ناسور جڑ پکڑ چکے ہیں صرف بلدیاتی یا طلباء یونینز کے انتخابات وہ واحد ادارہ بچ گئے ہیں جو ان موذی امراض سے نہ صرف” محروم “ہیں بلکہ سیاسی تربیت اور نرسریوں کا کردار ادا کر رہے ہیں ڈاکٹرباری نے مزید بتایا کہ آج یا گزرے ہوئے کل کی مقتدر بڑی سیاسی جماعتوں کے تقریباًسبھی راہنما فوجی گملوں ،دھاندلیوں، کرپشن اور مک مکا کی پیدا وار ہیں اسی لیے وہ اپنے اقتدار میں نچلے غریب طبقات کا بلدیاتی نمائندوں کے طورپرحصہ تک ڈالنے کو تیار نہیں۔

کیونکہ اس طرح سے بلدیاتی منتخب افراد ان کی راج دھانیوں اور مال پانی بنانے کے کاروبار میں دخل در معقولات ہوںگے جو انہیں کسی قیمت پر گوارانہ ہے اگر بھرپورعوامی پریشر نہ ہو سکا توحکمران طبقات بلدیاتی انتخابات کواپنے سابقہ ادوار کی طرح گول کر جائیں گے۔

جاری کردہ۔ محمد اکرم خلجی آفس سیکریٹری مرکزی دفتر اللہ اکبر تحریک پاکستان باری ہائوس باری روڈ ہارون آباد ضلع بہاولنگر پنجاب پاکستان
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0333–0345–6986900
Facebook.com/allahoakbartehreek۔Twitter.com/drmianihsanbari
drihsanbari@yahoo.com,drahsanbari@yahoo.com
drahsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com
.web:www.allahoakbar-tehreek.com, mianihsanbari@gmail.com