راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان اور مقصود عباسی نے کہا ہے کہ بچوں سے امتحان نہ لے سکنے والی شہباز حکومت نے پورے صوبے کے عوام کو امتحان میں ڈال رکھا ہے، گزشتہ 30 سال کسی نہ کسی صورت میں اور پچھلے سات سال سے مسلسل برسراقتدار رہنے والے موجودہ حکمران آج تک امتحانی نظام درست نہ کر سکے
موجودہ حکمران ملک چلانے کی اہلیت اور صلاحیت نہیں رکھتے یہ صرف اپنے کاروبار چلا سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ملک اویس اعوان کے برادری سمیت عوامی تحریک میں شمولیت کے اعلان کے بعد نئے شامل ہونے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔