سرگودھا (جیوڈیسک) محکمہ صحت کے پیرا میڈکس سٹاف کے سروس سٹرکچر پر عملدرآمد میں تاخیر پر ملازمین کی طرف سے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان، 11 مارچ کو طاقت کا بھرپور مظاہرہ اور غیر معینہ مدت کیلئے دھر نا دیا جائے گا۔
پیرا میڈکس سٹاف ایسوسی ایشن کے اجلاس سے صوبائی صدر ملک یوسف، رانا طارق، حافظ محمد نواز، رحم دین، میاں یونس، اﷲ بخش ٹوانہ، ملک نعیم و دیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اضلاع میں سروس سٹرکچر پر حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد ہو چکا ہے مگر ضلع سرگودھا میں تاخیر ی حربے استعمال کر کے پریشان کیا جا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔