ساؤنڈ ایکٹ آئین سے متضاد ہے اس چھری کو ساؤنڈ لائٹ سروسز دینے والے دوکانداروں کی گردن سے ہٹایا جائے۔ مختار حسین

فیصل آباد:فیصل آباد ساؤنڈ لائٹ سروسز ایسوسی ایشن کا تیسرا اجلاس کوہ نور آفس میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت چچا مختار حسین نے کی ۔جنرل سیکرٹری امجد مختار خان نے اجلاس کی کاروائی شروع کی ۔تلاوت قرآن مجیدمیاں محمد اجمل نے کی۔تلاوت کے بعد امجد مختار خان نے سابقہ اجلاسوں میں پاس ہونے والے ایجنڈے پر کیا جانے والے کام کی بریفنگ دی۔اس موقع پر تنویر احمد قادری فنانس سیکرٹری نے کورم کے بارے میں نشاندہی کی جس پر سیکرٹری امجد مختار خان نے تمام ایگزیکٹیو ممبران کی حاضری یقینی بنایا اور کورم کو مکمل کیا۔

جنرل سیکرٹری نے تیسرے اجلاس میں ایجنڈے کے نکات پیش کئے اور اس پر بحث کا آغاز کیا۔جس ایجنڈے پر بحث کی گئی ان میں ١۔فیصل آباد ساؤنڈ لائٹ سروسزایسوسی ایشن کے دفتر کا قیام ،٢۔دفتر کیلئے ورکر کی نامزدگی،٣۔ایسوسی ایشن کے نام اور لوگو’ کی تصدیق،٤۔ایسوسی ایشن کی باڈی کی میعاد۔٥ممبران کے آئی ڈی کارڈز،٦ماہانہ چندا کیا ہونا چاہیئے،٧۔قانونی کمیٹی کا قیام اور وکیل کا تقرر،٨۔ایسوسی ایشن کا بنک اکاؤنٹ،٩۔ایسوسی ایشن کے نام کو رجسٹرڈکروانے کیلئے کمیٹی کی تشکیل،١٠۔مصالحتی کمیٹی کا قیام۔ان نکات پر بحث کرنے کے بعد ممبران کی ماہانہ فیس مبلغ 250/=رکھی گئی اور قانونی کمیٹی تشکیل دی گئی جو نمبر١۔میاں اجمل،نمبر٢۔عمر مخدوم،نمبر٣۔محمد عمران،نمبر٤۔انتظار حسین بھٹی اور چیئرمین چچا مختار حسین مشتمل ہے۔

یہ ہی کمیٹی ممبران ایسوسی ایشن کووکیل کے ہمراہ رجسٹرڈ کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس کے بعد مصالحتی کمیٹی بنائی گئی جن کے ممبران محمد طفیل تارڑ،معراج دین، لالہ اختر حسین ،بشیر انجینئر،محمد عیل،بشارت علی دانش،سیکرٹری امجد مختار،محمد امین مغل،انتظار حسین بھٹی،ذوالفقار احمد شامل ہیں۔اجلاس میں ساؤنڈ ایکٹ پر بھر پور بحث کی گئی اور حکومت کی جانط سے ساؤنڈ ایکٹ لاگو کرنے پر لاکھوں گھرانوں کا معاشی قتل کرار دیا گیا۔ایسوسی ایشن کے سینئرایگزیکٹیو ممبر میاں اجمل نے اجلاس میں ساؤنڈ ایکٹ کے خلاف کراداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔اس کے بعد وفات پا جانے والے ساؤنڈ اپریٹرز دوکاندار اور ان کے ساتھی،رشتے داروں کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اور ملک پاکستان کی سلامتی وترقی کیلئے بھی دعا مانگی گئی۔

03213651551 03018749393

Faisalabad News

Faisalabad News