بھمبر کی خبریں 26/02/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپوڑٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ آمدہ الیکشن میں ایسے امیدواروں کو سپورٹ کریگی جو مسئلہ کشمیر پر واضح دو ٹوک موقف اختیار کر کے بھارت کو استصواب رائے کیلئے مجبور کرینگے مسئلہ کشمیر برطانوی حکومت کا پیدا کردہ ہے اس کا پر امن اور دیرپا حل تلاش کرنا بھی برطانیہ کی ذمہ داری ہے برجیس طاہر کا گلگت بلتستان کا گورنر بننا غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ زون کے صدر و کونسلر چوہدری غلام حسین نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے فریڈم موومنٹ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے اندر کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جو برطانوی الیکشن میں کسی بھی امیدوار کی ہار جیت میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں برطانیہ کے آمدہ الیکشن میں کشمیری ایسے امیدواروں کو نہ صرف سپورٹ کرینگے بلکہ ان کی بھر پور انتخابی مہم بھی چلائینگے جو امیدوار مسئلہ کشمیر پر واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرینگے اور بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کیلئے مجبور کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ ہے اب اس کا پر امن دیرپا اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اس کا حل نکالنا سب سے زیادہ ذمہ دار برطانیہ پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے ایک حصے کے اندر بھارت کشمیریوں پر ظلم جبر اور بربریت کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئینی اور قانونی حقوق پامال کر کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئینی ور قانونی پامال کر کے آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان کے وسائل ہڑپ کرنے میں مصروف ہے آزاد کشمیر کے چھوٹے سے خطے میں سیاسی افراتفری پیدا کر کے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے جہاں لینٹ آفیسران کے ذریعے حکومت کی جا رہی ہے حالیہ دنوں میں برجیس طاہر کو حکومت پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کا گورنر تعینات کرنا غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یکم مارچ کو یورپ زون میں فریڈم موومنٹ کی تنظیم سازی کی جائیگی اور سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف ممالک کے سربراہوں کا خطوط لکھے جائینگے اس موقع پر مقبول بٹ کے یوم شہادت کے حوالہ سے منعقد ہونے والی تقاریب پر اظہار اطمینان کیا گیا کانفرنس کے آخر میں شہدائے کشمیر کیلئے دعائے مغفرت کی گئی کانفرنس سے اظہر احمد، زاہد حسین کلیال جنرل سیکرٹری UK زون ، مسعود رضا، عارف ذکی، لیاقت صادق دوئبی، پرویز حسین کلیال سعودی عرب، عبدالقیوم کاشر ، راجہ یونس شاہین اور آزاد کشمیر سے مظہر اقبال بٹ نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کرپٹ حکمرانوں اور فرسودہ استحصالی نظام نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا آزاد کشمیر اور پاکستان میں بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے لوٹ مار، اقربا پروری ،بے روز گاری ، مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور لا قانونیت کو پروان چڑھایا جھوٹ ، منافقت اور فریب کی سیاست سے عوام تنگ آ چکے ہیں آزاد کشمیر تحریک انصاف کا قلعہ بنے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما چوہدری عمر لطیف ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلسل اقتدار میں رہنے والی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے عوام کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا عمران خان ہی امید کی آخری کرن ہیں جو ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکال کر صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی لا سکتے ہیں آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام کرپٹ فرسودہ اور استحصالی نظام سے تنگ آ چکے ہیں عوام کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا قیام خوش آئند ہے آزاد کشمیر کے عوام عمران خان اورتحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دے کر ثابت کریں کہ آزاد کشمیر تحریک انصاف اور عمران خان کا قلعہ ہے انہوں نے کہا کہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی 15 مارچ کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا انہوں نے کہا کہ 11 مارچ کو میرپور میں آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کا فقید المثال استقبال کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر شہید کی دوسری سالانہ برسی 28 فروری کو بنڈالہ سماہنی میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی تفصیلات کے مطابق دو سال قبل روڈ ایکسڈنٹ میں جاں بحق ہونیوالی ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیر شہید کی دوسری سالانہ برسی 28 فروری بروز ہفتہ دن 1 بجے کو پیانہ بنڈالہ سماہنی میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی برسی کی دعائیہ تقریب دن 1 بجے پیانہ بنڈالہ میں منعقد ہو گی دعائیہ تقریب میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تعلیمی شخصیات کے علاقہ عوام علاقہ عزیز و اقارب اور صحافی شرکت کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میرپور ایل اے تھری میں ہونیوالے ضمنی الیکشن نے آزاد کشمیر کے سیاستدانوں کی رہی سہی ساکھ بھی خاک میں ملا دی ہے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن ، مسلم کانفرنس،تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ ، اقتدار، جھوٹی عزت اور ذاتی مفادات کی سیاست کر رہی ہے اور یہی کچھ کھل کر سامنے آ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سیاستدان پاکستان کی وفاداری کے گیت گا گا کر آزاد کشمیر کے عوام کا بد ترین استحصال کر رہے ہیں تیس لاکھ آبادی پر مشتمل ریاست میں وزراء کی فوج ظفر موج نے اور بیورو کریسی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین سمیت تعلیم، صحت ، ترقیاتی اداروں اور دیگر محکمہ جات کو کرپشن کا گڑھ بنا رکھا ہے لوٹ کھسوٹ کا نظام پورے آزادکشمیر کا مقصد بنا کر رکھا دیا گیا ہے مفاہمتی سیاست کی بھینٹ عوامی حقوق کو چڑھا دیا گیا ہے اس ساری صورتحال کے ذمہ دار برادری ازم کے پیرو کار کرپٹ بد دیانت برادریوں کے نام نہاد چھوٹے چھوٹے لیڈر ہیں انہوں نے کہا اگر عوام نے اپنا رویہ نہ بدلا نلکے ٹوٹی کی سیاست سے جاں نہ چھڑائی اور با اصول با کردار قیادت کو منتخب نہ کیا تو میرٹ کا قتل عام قانونی کی حکمرانی اور انصاف دیوانے کا خواب بن جائیگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں لازوال ہیں پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی ، مایوسی اور رسوائی ملی میرپور ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے امپائروں کی انگلیوں پر ناچنے والے پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی راہنما عمر ریاض ساگر نے PYO ضلع بھمبر کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے قائدین سے لیکر عام کارکن تک قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے آج ملک کے اندر پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی بدولت جمہوریت چل رہی ہے پاکستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے سیاسی اور جمہوری میدان میں پیپلز پارٹی کا کوئی مقابلہ نہ ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے میرپور کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی سے وفا کرنے اور غدری کرنے والوں کے درمیان مقابلہ ہے جس میں غداروں کو عبرتناک شکست ہو گی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی PYO کے کارکنان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کروانے کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے اجلاس سے چوہدری صابر حسین، چوہدری محمد علی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔