انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ میں پاک بلوچ حب کلب کی فائنل تک رسائی کھوسہ کون بیلہ کو شکست

Futball

Futball

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے غلام قادر فٹ بال اسٹیڈیم لسبیلہ پر جاری تیسری نیشنل بنک لسبیلہ انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں تین بار کی ڈسٹرکٹ چمپئن ٹیم پاک بلوچ حب نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل کھوسہ کون کلب بیلہ کو 2-0 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

کھیل کے دوران پاک بلوچ حب کو مڈ فیلڈر ندیم کے گول کی بدولت 1-0 سے برتری حاصل تھی کھیل کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں پاک بلوچ حب کی جانب سے اسٹرائیکر لقمان نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی مضبوطی میں مذید اضافہ کردیا اور اس طرح پاک بلوچ حب کی ٹیم فاتحانہ انداز میں 2-0 کی برتری کے ساتھ گرائونڈ سے باہر آئی میچ میں ریفری کے فرائض عبدالجبار ،نذیر انجم اور نبی وارث نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض اسلم ساگر نے انجام دیئے۔