جرمنی: سعودی بلاگرکیلئے آزادی اظہار کے انعام کا اعلان

Saudi Blogger

Saudi Blogger

برلن (جیوڈیسک) سعودی بلاگر رائف بدوی کو جرمن ادارے نے آزادی اظہار کا انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈوئچے ویلے کی جانب سے اس سال بیسٹ آف بلاگز یعنی بوبس ایوارڈز کے موقع پر پہلی مرتبہ آزادی اظہار کا انعام بھی دیا جارہا ہے۔ اس کے حق دار زیر حرا ست سعودی بلاگر رائف بدوی قرار پائے ہیں۔ رائف بدوی گزشتہ کئی برسوں سے سعودی عرب میں آزادی اظہار کے حق کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

اس مقصد کیلئے انہوں نے سعودی عریبیئنز لبرل نامی ایک ویب سائٹ بھی بنائی اور سیاسی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا شروع کیا۔ رائف بدوی کی اہلیہ نے ڈوئچے ویلےکے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔