فلم فار فروم دی میڈنگ کراؤڈ کا ٹریلر جاری

The Fromme Myung Crowd

The Fromme Myung Crowd

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈکی صفِ اول کی اداکارہ کیری ملیگن کی نئی ہالی ووڈ ڈرامہ فلم”فار فروم دی میڈنگ کراؤڈ”کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایتکار تھامس ونٹر برگ کی یہ فلم 1874 ء کے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں کیری ملیگن کے مدِ مقابل متھیاس شان آرٹس، مائیکل شین، ٹام اسٹریج اور جونو ٹیمپل اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اینڈریو میکڈونلڈاور ایلن ریچ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی وکٹوریہ دور میں فارم کی مالکن باتھ شیبا ایورڈین(کیری ملیگن)کے گرد گھوم رہی ہے جس سے تین افراد شادی کے خواہشمند ہیں۔دلچسپ ڈرامہ اور اسٹوری لیے یہ فلم فار فرام دی میڈنگ کراؤڈفاکس پکچرز کے تحت یکم مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔