المصطفی نعت کونسل کے زیر اہتمام تیسری سالانہ محفل نعت کا اہتمام

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) المصطفی نعت کونسل کے زیر اہتمام تیسری سالانہ محفل نعت کا اہتمام، بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا،عالمی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات کی خصوصی شرکت، ن لیگی ایم پی ایز محمد یعقوب ندیم سیٹھی و حاجی نعیم صفدر انصاری کی شرکت، تفصیلات کے مطابق : المصطفی نعت کونسل کے زیر اہتمام تیسری سالانہ محفل نعت کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات قا ری شاہد محمود، شہزاد حنیف مدنی، صغیر نقشبندی، ظہیر عباس قادری نے نعت سٹیج سیکرٹری کے فرائض افتخار رضوی، خرم شہزاد نے ادا کئے، : المصطفی نعت کونسل کے صدر حاجی سرفراز احمد نے کہا کہ : المصطفی نعت کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی تیسری سالانہ محفل نعت میں آنے والے معزز مہمانوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ملکی حالات کے باوجود محفل نعت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خصوصی شرکت کی، آئندہ سال ہونے والی محفل نعت میں عمرہ کے ٹکٹ زیادہ دئیے جائیں گے۔

ہماری نعت کونسل کسی بھی فرقہ ورایت سے بالا تر ہو کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفلیں سجاتے رہیں گے، محفل نعت میں ن لیگی ایم پی ایز محمد یعقوب ندیم سیٹھی اور حاجی نعیم صفدر انصاری کے علاوہ صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال، تاشفین ٹیپو، مہر شفقت باری، ملک عثمان، محمد اشفاق رضا و عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مقررین نے گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 Mehfil Naat

Mehfil Naat