ڈیلس :امیگریشن اٹارنی شیریں تھاور کی گرفتاری اور رہائی

Shirin Thaur

Shirin Thaur

ڈیلس (جیوڈیسک) ڈیلس کی معروف امیگریشن اٹارنی شیریں تھاور کی امیگریشن حکام کے ہاتھوں امیگریشن سے متعلق جعلسازی کے ایک مقدمے میں گرفتاری اور رہائی۔

وقت ثابت کرے گا کہ میں بے گناہ ہوں شیریں تھاور کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق امریکی امیگریشن حکام نے ڈیلس کی معروف امیگریشن اٹارنی شیریں تھاورکو ان کی رہائش گاہ سے امیگریشن سے متعلق جعلسازی کرنے کے ایک مقدمہ میں گرفتار کر کے مقامی امیگریشن عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہوں نے ذاتی شخصی ضمانت پر فوری رہائی حاصل کر لی۔

امیگریشن حکام نے فیڈرل مجسٹریٹ ڈیلس کی عدالت میں اُن پر امیگریشن کیس میں جعلسازی‘ سازش‘ میل فراڈ اور شناخت چوری کے 7 مختلف الزامات عائد کئے ۔ مذکورہ مقدمہ کے ٹرائل کے لئے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب نمائندہ جنگ کے رابطہ کرنے پر امیگریشن اٹارنی شیریں تھاور کا کہنا ہے کہ یہ بات وقت ثابت کرے گا کہ وہ اس مقدمہ میں بے گناہ ہیں اور انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔

انہوں نے مقدمہ کی تفصیلات سے متعلق بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے ساؤتھ ایشین کمیونٹی کی خدمت کرتی آ رہی ہیں‘ مقامی ریڈیو پروگراموں کے ذریعے انہوں نے ہزاروں لوگوں کو مفت مشورے فراہم کئے اور ان خدمات کی صلے میں ان کو کئی ایوارڈ بھی ملے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کمیونٹی کی خدمت پر یقین رکھتی ہیں اور آئندہ بھی اپنی کمیونٹی کی خدمت کرتی رہیں گی۔