سبی (محمد طاہر عباس) اگرچہ پہلی بار کونسلر منتخب ہوکر میونسپل کمیٹی کا وائس چیئرمین بنا ہوں مگر میں شہر سبی کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں مسائل کا مجھے اسطرح بھی اندازہ ہے کہ میرے علاقے کلی در محمد میں بارش کا پانی ہفتوں کھڑا رہتا ہے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے سبی کی قسمت جگا کر اسے خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین میر شہداد خان مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عطاء اللہ مری، رضا محمد و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سیاست میں میرا پہلا قدم ہے اس کیلئے میں میر حیر بیار خان ڈومکی و خواتین و حضرات کونسلر ز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس منصب پر ا نہوں نے کہا کہ سبی کی عوام کی خواہشات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا یہ میرا اپنا شہر ہے اور اسے صاف ستھرا رکھنا میرا اخلاقی فرض بھی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دیکر اپنا فرض نبھانے کی کوشش ضرور کرونگا اسکے لیے میں میڈیا سے بھی گذارش کرونگا کہ وہ شہر سبی کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم رول پلے کریں ہم انکے اجاگر کردہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مفاد عامہ میں حل کرینگے انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد میں ہماری خدمات ہمہ وقت دستیاب ہونگی ہم عوام کے نمائندہ ہیں اور عوام کے مسائل کو ہم اپنے مسائل سمجھتے ہیں۔