لاہور (جیوڈیسک) معین خان کراچی پہنچنے کے بعد شائقین کے شدید ردعمل سے خوف زدہ ہو کر اپنی رہائش گاہ کے بجائے کسی نامعلوم مقام پر چلے گئے۔
دل جلے شائقین معین خان کی رہائش گاہ کے باہر ان کا انتظار کرتے رہے اور جب طویل انتظار کے بعد بھی معین خان وہاں نہ پہنچے تو شائقین نے ان کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔
دوسری جانب معین خان نے پولیس حکام سے رابطہ کر کے پولیس سیکورٹی مانگ لی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا معین خان کو پولیس گارڈ فراہم کر دئیے جائیں گے۔
معین خان نے عوام کے غصے سے بچنے کے لئے اپنا موبائل فون بھی بند کر رکھا ہے۔