کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا نے بھارتی کھلاڑی کیخلاف میچ فکسنگ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سری لنکن وزیر کھیل ناوین دیسانائیکے کو کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک ممبر شیمی سلوا نے خط لکھ دیا۔ اس میں ان سے 2010 کے ایشیا کپ میں ایک بھارتی کھلاڑی کیخلاف میچ فکسنگ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں منعقد ہونیوالے اس ٹورنامنٹ میں مذکورہ کھلاڑی کیخلاف فکسنگ الزامات عائد ہوئے اس لیے وزیر کھیل ایک خصوصی کمیٹی قائم کرکے معاملے کی تحقیقات کرائیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی کولمبو میں سریش رائنا کے کمرے میں ایک مشکوک لڑکی کی موجودگی پر کافی شور مچا جس کا تعلق بھارتی بکیز سے تھا۔