کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پاکستان ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ فتنہ پھیلانے والی تنظیموں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ بندوق صرف ریاست کے پاس ہو گی، کسی اور کے پاس برداشت نہیں کریں گے۔
ملیشیا جہاں جہاں بھی ہوگی نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کو روشنیوں کو شہر بنا کر دم لیں گے۔ شہر میں امن کیلئے جاری آپریشن بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ اگلے تین سال کے دوران توانائی بحران بھی ختم کر دیں گے اور برآمدات بھی پچاس ارب ڈالرز تک لے جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نمائش کا افتتاح بھی کیا۔
اس موقع فنکاروں نے روایتی رقص پیش کیا۔ اونٹ ڈانس نے بھی تقریب بھی تقریب کی رونقیں دوبالا کر دیں۔