برازیل ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں، اولمپکس تیاریوں پر سوالیہ نشان

Dead Fish

Dead Fish

ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیوں کی موجودگی نے اگلے سال منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کے ساحل پر ماحولیاتی ایجنسی کے انسپکٹر معمول کا دورہ کرنے پہنچے تو ساحل پر کوڑا کرکٹ اور ہزاروں مردہ مچھلیاں پائی گئیں۔

یہ وہی ساحل ہے جہاں اگلے سال اولمپک کے کشتی رانی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

برازیل کی ماحولیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مردہ ہونے کا سبب جاننے کی تحقیقات کر رہے ہیں، پانی کے نمونوں کے نتائج ایک ہفتے تک آنے کی توقع ہے۔